شام میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں16 باغی ہلاک ہوگئے

منگل 15 اپریل 2014 06:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)شام میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں16 باغی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیبیو میں سکیورٹی فورسز نے مسلح گروپوں پر حملہ کیا جس میں 16 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ شامی بحران اب ایک ٹرننگ پوائنٹ میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ سکیورٹی فورسز باغیوں کے خلاف بڑی کامیابیوں کی جانب سے پیش رفت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :