روس کے دس ’جھوٹے دعوے‘ امریکی وزارت خارجہ نے فہرست جاری کر دی، یو کرین با رے ماسکو کے اکثر دعو ے جھو ٹ پر مبنی جبکہ زمینی حقا ئق کچھ اور ہیں ‘امریکی وزارت خارجہ

منگل 15 اپریل 2014 06:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)امریکی وزارت خارجہ نے ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں یوکرائن کی بابت روس کے دس دعوؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق روس کے یہ دعوے یوکرائن میں اپنی کارروائیوں کو جائز بنانے کا حصہ ہیں۔گذشتہ ایک ماہ میں واشنگٹن کی جانب سے دوسری مرتبہ اس طرح کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں یوکرائن کے حوالے سے روس کے ’جھوٹے دعووں‘ کو موضوع بنایا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس فہرست میں روس کے دعوے اور ’اصل حقیقت‘ بتائی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق روس کا دعویٰ ہے کہ روسی ایجنٹ یوکرائن میں سرگرم نہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یوکرائن کی سکیورٹی فورسز نے حالیہ چند ہفتوں میں ایک درجن سے زائد ایسے افراد گرفتار کیے ہیں، جو روسی خفیہ ایجنٹ تھے۔

(جاری ہے)

”اپریل 2014ء میں یوکرائن کی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ روس کے GRU عہدیدار خارکیف اور ڈونسک میں لوگوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ کس طرح سکیورٹی فورسز سے اسلحہ چھینا جائے اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیا جائے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست کے مطابق روسی دعویٰ ہے کہ ماسکو حکومت کے حامی یہ مظاہرین اپنی مرضی سے کیف حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان مسلح افراد کا یوکرائن کی یورو میدان تحریک سے کوئی تعلق نہیں۔ ’روسی انٹرنیٹ ویب سائٹس کھلے عام یوکرائن میں جاری تنازعے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کرنے پر جْتی ہوئی ہیں جبکہ مظاہرین کو اس تشدد اور بدامنی میں شامل ہونے پر معاوضہ بھی ادا کیا جا رہا ہے۔

‘اس فہرست میں روس کے اس دعوے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں علیحدگی پسند رہنماوٴں کو عوامی مقبولیت حاصل ہے جب کہ اصل میں مشرقی یوکرائن میں ان پرتشدد کارروائیوں کو بڑی عوامی حمایت حاصل نہیں ہے، کیونکہ ڈونسک کے 65.7 فیصد رہائشی متحدہ یوکرائن ہی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔ ”ڈونسک کے مقامی انسٹیٹیوب برائے سوشل ریسرچ اینڈ پالیسی اینالیسِس کا کہنا ہے کہ کیف میں میدان تحریک کے مقابلے میں ڈونسک میں کیف حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کو درمیانے درجے کی حمایت حاصل ہے۔

اس فہرست میں روس کے ان دعووں کو کہ مشرقی یوکرائن خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے اور ڈونسک کیف کی غیرقانونی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتا ہے، بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس فہرست میں روسی دعووں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس جان بوجھ کر حقیقت کو توڑمروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :