تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈکٹیٹر کا عدالت میں ٹرائل ہو رہا ہے،احسن اقبال،فوج قومی ادارہ ہے اداروں کے سربراہان وقتاً فوقتاً بیان دیتے رہتے ہیں،ماضی میں سیاستدانوں کی غلطیوں کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء لگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 اپریل 2014 06:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈکٹیٹر کا عدالت میں ٹرائل ہو رہا ہے،فوج قومی ادارہ ہے اداروں کے سربراہان وقتاً فوقتاً بیان دیتے رہتے ہیں،ماضی میں سیاستدانوں کی غلطیوں کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء لگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف 3نومبر کے مرکزی کردار ہیں،جن کا سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی ٹرائل ہورہا ہے،عدالت نے ہی سابق صدر کو آئین توڑنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کی غلطیوں سے مارشل لاء آئے اور ملک میں جمہوریت قائم نہ ہوسکی،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ جمہوریت کو مضبوط کریں اور آمریت کیخلاف ڈٹ جائیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ 3نومبر کا اقدام سابق صدر پرویز مشرف کا ذاتی ہے جس کی بنیاد پر خصوصی ٹرائل کیا جارہا ہے،سابق صدر کے خصوصی نمائندے مشرف کیس کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور مقدمہ ختم کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج قومی ادارہ ہے اور فوج آئین کی حفاظت کی ذمہ دار ہے،اداروں کے سربراہان اپنا پالیسی بیان دیتے رہتے ہیں،جنرل راحیل شریف کا بیان بھی اسی طرح ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں پاک فوج کو(ق) لیگ کا ادارہ بنا دیا تھا اور آرمی کا مورال بھی ختم ہوگیا،مسلم لیگ(ن) کی حکومت اداروں کے درمیان ٹکراؤ پالیسی پر گامزن نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :