سول اور عسکری اداروں کے درمیان تناؤ ہے،وزیراعظم کو معاملہ ٹھنڈا کرانا چاہئے،شیخ رشید احمد،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما آمریت کی گود میں پلے ہیں،جرنیل کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،پاک فوج سابق صدر کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 اپریل 2014 06:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سول اور عسکری اداروں کے درمیان تناؤ ہے،وزیراعظم کو معاملہ ٹھنڈا کرانا چاہئے،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما آمریت کی گود میں پلے ہیں،جرنیل کبھی ریٹائر نہیں ہوتا،پاک فوج سابق صدر کے ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان حکمرانوں کے لئے کافی ہے،دیرآید درست آید بیان کے ٹائم ٹیبل کو سمجھنا چاہئے،وزیراعظم کو تناؤ کی صورتحال کم کرانے کے لئے پیش قدمی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء وزیراعظم کے چشم دید ہوتے ہیں،خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے چشم دید ہوتے ہیں،خواجہ آصف بھی وزیراعظم کی زبان بول رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخصوص خاندانوں کا قبضہ ہوچکا ہے،غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکمرانوں کے پاس وقت ہی نہیں ہے،ڈالر سستا ہونے کا فائدہ غریب عوام کو ملنے کے بجائے میاں منشاء گروپ نے اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شوگر،فلور اور دال کے کارخانوں سے لے کر حکمرانوں کے ہیں،عوام کو سستی اشیاء ملنے کے بجائے رات دن اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے جاتی عمرہ میں بنا ہے کیونکہ وہاں پر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے،حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں بلکہ اپنے خزانے بھرنے کی فکر ہے،مسلم لیگ(ن) نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کا منصوبہ بنالیا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں،قوم کی آخری آواز پی ٹی آئی کے قائد ہیں،اگر وہ بھی سڑکوں پر نہ نکلے تو قوم مایوس ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :