22سال سے سربراہ باہر ہونے پر ایم کیوایم چل رہی ہے تو وزیراعظم کے نہ آنے سے یہ ایوان بھی چل جائے گا، ظفر علی شاہ،ایم کیوایم کے ارکان کا حکومتی رکن کے ریمارکس پر شدید احتجاج

منگل 15 اپریل 2014 06:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا صدر 22 سال سے بیرونی ملک بیٹھا ہوا تو ایم کیو ایم چل رہی ہے وزیراعظم کے نہ آنے سے یہ ایوان بھی چل جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹر کرنل طاہر مشہدی نے جب ایوان میں قواعد میں ترمیم منظوری کیلئے پیش کی تو ایک مرتبہ سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ بائیس سال سے ایم کیو ایم کا صدر باہر بیٹھا ہے اور ایم کیو ایم چل رہی ہے تو یہ ایوان بھی وزیراعظم کے بغیر چل جائے گا۔ جس پر ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے اراکین نے کہا کہ ایم کیو ایم کا صدر اس ملک کا صدر نہیں رہا۔