سینیٹر مشاہد حسین نے ملکی پارلیمانی تاریخ کا پہلانیشنل سائبرسیکیورٹی کونسل بل سینیٹ میں پیش کردیا

منگل 15 اپریل 2014 06:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا پہلا سائبر سیکیورٹی بل ایوانِ بالا میں پیش کردیا ہے۔ سوموار کے روز سینیٹ میں شروع ہونے والے سیشن میں نیشنل سائبر سیکورٹی کونسل بل 2014کے عنوان سے پیش کردہ بل میں انٹرنیٹ کی ڈیجیٹل دنیا میں ملکی سلامتی کو لاحق خطرات سے نبزدآزما ہونے کیلئے قومی سلامتی کونسل برائے سائبر سیکیورٹی کے قیام پر زور دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد نے بتایا کہ سائبر خطرات غیرروائتی اور غیرعسکری خطرات میں سب سے زیادہ توجہ طلب ہیں جنکی بناء پرعالمی معیار کے مطابق قانون سازی اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے حکمتِ عملی کا تعین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سائبر سیکورٹی کونسل کا اہم مقصد حکومتی اداروں، پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی اور سائبر سیکورٹی ماہرین کے مابین روابط مضبوط کرنا بتایا گیا ہے اور دس سالہ سٹریٹیجک پلان اور بیس سالہ وژن کی تیاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی تازہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے پالیسی سیمینار، سائبرسیکیورٹی ٹاسک فورس کے قیام اور صحافیوں کیلئے سائبر سیکیورٹی معلوماتی کتابچے سمیت مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :