ظفراللہ جمالی کی سرپنچی میں شیخ فارم ہاؤس پر تیں خواتیں کا جرگہ ،ملزم پر تین خواتیں کا خون ثابت ہونے پر 53لاکھ روپے جرمانہ عائد

منگل 15 اپریل 2014 06:29

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)سابق وزیرا عظم میر ظفراللہ جمالی کی سرپنچی میں شیخ فارم ہاؤس پر تیں خواتیں کا جرگہ ،ملزم پر تیں خواتیں کا خون ثابت ہونے پر 53لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق2011 شکارپور محلہ خانچند آبادمیں ملزم عبدالقادر جمالی نے گھریلو تنازعے پر اپنی سسرالیوں کے مکان میں گھس کرفائرنگ کرکے تیں خواتیں جن میں ملزم نے اپنی بیوی مسمات آمنہ ،اپنی ساس افروز بیگم زوجہ اورنگزیب اور اپنی سالی مسمات صنم زوجہ صدام حسین پٹھان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ملزم فرار ہوگیا مسلسل احتجاج اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے وقتاً فو قتاً احتجاجی مظاہرے کیئے گئے تھے جس کا فیصلہ آج شیخ فارم ہاؤس پر سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی سرپنچی میں جرگہ ہوا جس میں ملزم عبدالقادر پر تیں خواتیں کے خون ثابت ہونے پر ملزم پر 53لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیااس جرگے میں سابق ایم پی اے مقبول احمد شیخ بھی موجودتھے جرگے کے بعد دونون برادریو میں صلاح ہوگئی

متعلقہ عنوان :