انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر97روپے پر آنے میں صرف25پیسے کا فرق

منگل 15 اپریل 2014 06:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اپریل۔2014ء)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو ڈالر 16ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ۔حکومتی کوششوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے انفلوز کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 16 ماہ بعد 95روپے کی سطح سے صرف15پیسے کی دوری پر دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر97روپے پر آنے میں صرف25پیسے کا فرق ہے.

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 96.50روپے سے کم ہو کر96.10روپے اور قیمت فروخت 96.60روپے سے کم ہو کر96.15روپے پر آگئی اسی طرح 15پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 98.20روپے سے کم ہو کر98روپے اور قیمت فروخت 98.40روپے سے کم ہو کر98.25روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کی نسبت یورو کی قدر میں1.25روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 135.50روپے سے کم ہوکر134.25روپے اور قیمت فروخت 136روپے سے کم ہو کر134.75روپے ہوگئی جبکہ75پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 163روپے سے کم ہو کر162.25روپے اور قیمت فروخت 163.50روپے سے کم ہوکر162.75روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو 5پیسے کی کمی سے یو اے درہم کی قیمت فروخت26.85روپے سے کم ہوکر26.80روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.20روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال اور فارن انفلوز بڑھنے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

متعلقہ عنوان :