ایوان صدر چھوڑنے کے بعد پہلی بار،آصف زرداری آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ملکر کام کرنے اور طالبان سے مذاکرات پر بات ہونے کا امکان

بدھ 16 اپریل 2014 06:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آج (بدھ کو )وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور ملک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات آج دوپہر کو ہوگی جو طے پا گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے یہ پہلی ملاقات ہوگی،ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ملک میں مل کر کردار ادا کرنے پر بات ہوگی جبکہ امکان ہے کہ وزیراعظم سابق صدر کو طالبان سے مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔