چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کو ملٹری اعزازات دیئے

بدھ 16 اپریل 2014 06:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانون کو ملٹری اعزازات سے نوازا۔ اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی اعزازات وصول کرنے والے فوجی جوانون کی بڑی تعداد اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں دس افسروں اور 20 سپاہیوں کو تمغہ بسالت ‘ 22 افسروں کو ستارہ امتیاز اور تین فوجیوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ان اعزازات کا اعلان صدر پاکستان نے یوم پاکستان پر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :