وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کر دیا،پرویز سعید کو ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لگانے کی بھی منظوری دیدی

بدھ 16 اپریل 2014 06:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کر دیا جبکہ پرویز سعید کو ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ کئی عرصہ سے خالی تھا۔

(جاری ہے)

اب وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

ڈاکٹر مختار احمد ایچ ای سی میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔پرویز سعید کو ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لگانے کی بھی منظوری دی ہے۔پرویز سعید برج بینک کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں وہ سٹی بینک میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔