قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپشن میں ملوث مجرمان کی حوصلہ شکنی کا عمل ایک مسلسل عمل ہے،پرویز رشید، ملک میں کرپشن میں ایک واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں تسلیم کیا ہے، مختلف مجرمان سے قومی احتساب بیورو نے258.392 ارب روپے کی وصو لیاں کی ہیں، سرکاری خزانے میں6.251 ارب روپے جمع کروائے جاچکے ہیں،فی الوقت بیورو میں 648 کیسوں میں انکوائریاں جاری ہیں ،243کیسوں کی تفتیش کی جارہی ہے، سینیٹ کے وقفہ سوالات کے دوران گفتگو

بدھ 16 اپریل 2014 06:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپشن میں ملوث مجرمان کی حوصلہ شکنی کا عمل ایک مسلسل عمل ہے جوکہ جاری ہے،اس کے تحت ملک میں کرپشن میں ایک واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں تسلیم کیا ہے،منگل کے روزسینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مختلف مجرمان سے قومی احتساب بیورو نے258.392 ارب روپے کی وصو لیاں کی ہیں جبکہ سرکاری خزانے میں6.

(جاری ہے)

251 ارب روپے جمع کروائے جاچکے ہیں،فی الوقت بیورو میں 648 کیسوں میں انکوائریاں جاری ہیں جبکہ243کیسوں کی تفتیش کی جارہی ہے،قومی احتساب بیورو ابھی تک مزید576 ریفرنسز کارروائی کیلئے بھجوا چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کی تعداد جن کے فیصلے عدالت ،رضاکارانہ واپسی، پلی بارگین یا دوسرے محکموں کو منتقلی کے ذریعے ہوا ان کی تعداد3518 ہیں جبکہ بند کئے جانے والے کیسز اور ختم کئے جانے والے مقدمات کی تعداد3014 ہے،عدالتوں پلی بارگین کے ذریعے سزا یافتہ افراد کی تعداد1770 ہے جن کو کرپشن،خردبرد،مجرمانہ طریقے سے اعتماد کو مجروح کرنے،اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں سزا سنائی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں کمی اور قومی احتساب بیورو کے ذریعے رقوم کی وصولیوں اور جرائم پیشہ افراد کو سزاؤں کا کریڈٹ موجودہ حکومت کی تمام مشینری کو جاتا ہے اور بیورو اور حکومت کی مشینری کے مثبت اقدامات کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :