سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والوں نے غریب قوم کے 300 ارب ہڑپ کر لئے، کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا،شہباز شریف ،شہباز شریف کا ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ کیلئے مزید 6 ارب روپے دینے کا اعلان، 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،بلاسود قرضوں کی فراہمی سے اب تک ساڑھے تین لاکھ غریب خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے، قرضے کی کم از کم حد 40 ہزار کی جائے،وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم نے تاریخ کا رخ موڑا ہے، قومی وسائل شفافیت اور دیانتداری سے عوا م پر خرچ کئے ہیں، کوئی بھی ایک پائی خیانت کا الزام نہیں لگا سکتا،سابق حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت سے نندی پور پاورپراجیکٹ پر 27 ارب روپے اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں، قوم کو اندھیروں سے نجات دلائینگے،وزیراعلیٰ پنجاب کا ” خود روزگار سکیم“ کے تحت خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب، مستحق خواتین میں چیک تقسیم کئے
بدھ 16 اپریل 2014 06:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ” وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ ایسا نظام ہے جو ہاتھ پھیلانا نہیں سکھاتا بلکہ ہاتھ کو ہنرمند بنا کر معاشرے میں دولت پیدا کرنے اور اسے استعمال کے قابل بناتا ہے۔ خود روزگار سکیم کے تحت اب تک ساڑھے پانچ ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جن سے ساڑھے تین لاکھ گھرانے مستفید ہوئے ہیں۔
آئندہ پانچ سالوں میں اس سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کیلئے مزید 6 ارب روپے دیں گے جس سے 20 لاکھ گھرانے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی واپسی سو فیصد ہے جبکہ سیاسی بنیادوں پر حاصل کئے گئے قرضوں سے قوم کے 300 ارب روپے ہڑپ کئے جا چکے ہیں۔(جاری ہے)
ملک کی بقا، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
جس ملک میں بڑا آدمی قرضہ لے کر سیاسی طور پر معاف کرا لے اور اسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو جبکہ ہنرمند بھکاری بننے پر مجبور ہوں تو ایسی ریاست کو فلاحی مملکت نہیں کہا جا سکتا۔ ہمیں مل کر اجتماعی بصیرت، سوچ اور مشترکہ کاوشوں سے اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہے۔ محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں الحمرا میں ”اخوت“ تنظیم کے زیر اہتمام ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ کے تحت خواتین میں بلاسود قرضوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری صنعت اور خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار پھر ایک اہم تقریب میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ یہ ایک ایسی تقریب ہے جو ماضی کی اس تاریخ کو بدل رہی ہے جب صلاحیتوں اور محنت کو نظرانداز کرتے ہوئے بھکاری پن کو آگے بڑھایا گیا۔ ملک میں ایک ایسا کلچر پیدا ہو چکا تھا جس میں بڑے لوگ قرضے لے کر سیاسی بنیادوں پر معاف کراتے رہے اور حرام کی اس دولت کے ذریعے اپنے آپ کو معزز بھی کہلاتے رہے۔ دوسری طرف ایسے ہنرمند افراد تھے جو دھکے کھاتے رہے اورجنہیں نظرانداز کیا جاتا ہا جبکہ بینکوں اور اداروں نے بھی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے ایسے ہنرمندوں سے منہ موڑے رکھا کیونکہ ان کے پاس کوئی سفارش یا ان کی کوئی شنوائی نہ تھی۔ غریب کو کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم نے تاریخ کا رخ موڑا ہے۔ اس سکیم کے تحت ساڑھے تین لاکھ غریب خاندانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ، شفافیت اور قومی دولت کی ایک ایک پائی کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پنجاب کے خزانے کی ایک پائی بھی مجھ پر حرام ہے۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں ایمانداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ کوئی ایک پائی کی خیانت کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس سے 50 ہزار سے زائد مالی مشکلات سے دوچار ہونہار بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وسائل پر امیروں کا ہی نہیں غریب آدمی کا بھی پورا حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق انہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج ترقی کی راہ میں حائل ہے۔ ہمیں اس تفاوت کو ختم کرنا ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف ہیں اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرکے ہی خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی پچاس فیصد آبادی گھروں میں بیٹھ رہے تو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے قوم کی تاریخ کا دھارا بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو توانائی کے بحران سمیت دیگر مسائل سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور توانائی کے مسئلے سے نکلنے کیلئے چین بھی پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پورا کریں گے اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری 3 سال تک کراچی کی بندرگاہ پر زنگ آلود ہوتی رہی اور اب اس منصوبے پر غریب قوم کے 27 ارب روپے اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ساڑھے پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے اس منصوبے سے بجلی کا مرحلہ وار حصول شروع ہو جائے گا اور انشااللہ جلد پاکستانی عوام کو اندھیروں سے ضرور نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کو ایسی فلاحی مملکت بنائیں گے جو عوام کے دکھوں کا صحیح معنوں میں مداوا کر سکے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے خود روزگار سکیم کے حوالے سے ڈاکٹر امجد ثاقب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کی کم از کم حد 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ساہیوال کے دورے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آج ساہیوال کے نواحی گاؤں میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر گیا اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ پولیس ڈیڑھ ماہ تک اس افسوسناک واقعہ سے لاعلم رہی کیونکہ یہ ایک غریب خاندان کی بچی تھی۔ اگر یہ واقعہ کسی بڑے آدمی کے ساتھ پیش آتا تو ڈیڑھ ماہ نہیں بلکہ ڈیڑھ منٹ کے اندر واقعہ کے ملزم کٹہرے میں ہوتے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ ”وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ شہبازشریف کی عوام سے محبت کی عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سلام پیش کرتا ہوں جو غربت ختم کرنے کی فکر رکھتے ہیں اور ان میں عوام کے مسائل حل کرنے کا درد موجود ہے۔ ایسی فلاحی سکیمیں ایسے لیڈر ہی شروع کر سکتے ہیں جو درد دل رکھتے ہوں۔ اخوت تنظیم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ آج ایک تاریخی اور یادگار دن ہے جب خودروزگار سکیم کے تحت خواتین کو بلاسود قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کا نظام خاموش انقلاب ہے جس کے مثبت اثرات چند سالوں بعد نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلاسود قرضے پاکستان کو کشکول گدائی سے نجات دلائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے آخر میں خواتین میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 16 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
سکواش کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر پابندی ختم، ایسوسی ایشن کا پاکستان میں طویل عرصے بعد پچیس ہزار ڈالرز مالیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان
-
ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان کو پھر سرخ جھنڈی دکھادی ،فوری طور پر ٹیمیں نہیں بھیجوا سکتے: اے سی سی کمیٹی،حالات ایسے نہیں کہ انٹرنیشنل ٹیمیں فی الفور پاکستان کا دورہ کر سکیں، اشرف ... مزید
-
سندھ ٹینس کے انتخابات ہوچکے، دوبارہ انعقاد کی باتوں پر تشویش ہے، کلیم امام
-
مائیکل فیلپس تیراکی کی دنیا میں واپس آ رہے ہیں،2012 کے لندن مقابلوں میں چار طلائی تمغے جیتنے کے بعد فیلپس نے تیراکی کو خیرآباد کہہ دیا تھا
-
دبئی،آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی4ٹیموں کو انعامات کے چیک دے دئیے،جنوبی افریقہ کو 4لاکھ75ہزار،آسٹریلیا کو3لاکھ70ہزار،بھارت کو2لاکھ65 ہزار اور انگلینڈ کو1لاکھ60ہزار ڈالر ملے
-
سپورٹس بورڈپنجا ب کی بروقت کوششوں سے پاکستان کا امیج دنیا میں مجروح ہونے سے بچ گیا،عالمی ریکارڈز بننے کے موقع پر گینز کے لئے گواہوں نے انسانی پرچم بنانے کی تصدیق کی،یہ ریکارڈ گینز کی ویب سائٹ پر ... مزید
-
وزیراعلیٰ کا دورہ ساہیوال: اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر آمد، متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور انصاف کی یقین دہانی، پولیس افسر اور اہلکار اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تو معاشرے سے آدھے ... مزید
-
سردار مہتاب احمد خان عباسی نے خیبر پختونخوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے حلف لیا
-
مٹیاری،بھیل برادری کی بستی میں بم دھماکہ ، باپ دوبچوں سمیت چل بسا،لواحقین کا واقعہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا
-
2013ء میں عالمی سطح پرسامنے آنے والے 407پولیوکیسزمیں سے 93پاکستان میں سامنے آئے ،سائرہ افضل تارڑ،فیصدپولیوویکسین ضائع ہوجاتی ہے ،قبائلی علاقہ جات میں پولیوکے کیسزگزشتہ برس کے 70فیصدسے بڑھ کر83فیصدتک ... مزید
-
آدم خوری کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں کا عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ، مزید تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ،ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی رپو ... مزید
-
کامران فیصل کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پمز نے جاری کر دی،موت کی وجہ خودکشی قرار
-
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ67 جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپ دیں گے
-
2009ء سے اب تک 5منصوبوں کے لئے ایچ ای سی و487.160ملین روپے کی رقم بطورغیرملکی امدادوتعاون وصول کی ہے ،بلیغ الرحمن ،ملک میں ایک قومی نصاب کونسل اورقومی نصاب کمیشن کے قیام کافیصلہ کیاگیاہے،۔گزشتہ 5سال ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے 4561 مخصوص نشستوں کے الیکشن کے لیے شیڈول جاری کردیا
-
اسلحہ اسکینڈل کیس ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے بھائی کو گرفتارکرلیا گیا،عدالت نے امیر غزن خان ہوتی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم ... مزید
-
پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ،پولیس کو 26 اپریل تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم کاکول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کیلئے آرمی چیف کی دعوت قبول کر لی ،تقریب 19اپریل کو ہوگی
-
پنڈ دادنخان ،راتوں رات امیر بننے کے خواب ،ٹھیکیدار اور محکمہ معدنیات انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،بین الاقوامی شہرت یافتہ کان نمک کھیوڑہ کے قریب جسپم کی لیز پر زور دار دھماکہ،ٹرک سمیت پانچ افراد ... مزید
-
گمشدہ مسافر طیارہ، زیرآب تلاش میں مزید دو ماہ لگ سکتے ہیں
-
یوکرین : روسی حامیوں کیخلاف آپریشن، 4 ہلاک
-
سال کا پہلا چاند گرہن،مکمل گرہن کے سبب امریکا میں چاند لال نظر آئے گا
-
چین کی اندرونی معاملات میں مداخلت پربرطانیہ کی شدیدمذمت،برطانیہ چین کے سیاسی اورعدالتی سسٹم پرتنقیدفوراًبندکرے ،ترجمان دفترخارجہ
-
جرمن کمپنی نے یوکرائن کے لیے گیس کی فراہمی شروع کر دی
-
سعودی عرب قانون شکنی کے مرتکب غیر ملکیوں کے لیے سزاوٴں کا شیڈول جاری، ویزا اور سکونتی قانون کے وضع کردہ ضابطہ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی بیدخلی، گرفتاری، قید جرمانے یا بیک وقت تمام سزائیں ہو ... مزید
-
افغانستان‘ نامعلوم مسلح افراد نے عوامی امور کے نائب وزیر کو اغواء کرلیا
-
بھارت میں خواجہ سراوٴں کو علیحدہ شناخت مل گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے خواجہ سراوٴں کو شناخت کا بنیادی حق دے دیا
-
بچوں میں نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
-
اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلیسکونی کو ٹیکس فراڈ کے الزام میں سزا کے طور پر ایک سال کے لیے سماجی خدمات انجام دینی ہو گی،میلان عدالت
-
اروند کیجریوال کیخلاف مخالفین کی مہم جاری، اترپردیش میں کارٹونز پر مبنی پوسٹرز آویزاں
-
لیبیا: مسلح افراد نے اردن کے سفیر کو اغوا کر لیا
-
ہیلیئم گیس کا اخراج ،امریکی کمپنی سپیس ایکس کا خلائی مشن موخر
-
3 نومبر کو ایمرجنسی سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی ایڈوائس پر لگائی تھی، پرویز مشرف ، ایمرجنسی کا نفاذ حکم نامے میں شامل سول اور فوجی حکام کے مشورے سے کیا، سابق صدر کا اپنے وکلا کے ذریعے جاری بیان،پرویز ... مزید
-
تنخواہوں میں اضافہ کا بجٹ کے قریب جاکر فیصلہ ہوتا ہے، اسحق ڈار،میں نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بات کی ہے اسے ٹیکس میں اضافہ قرار دیدیا گیا،روپے کی قدر میں اضافے کے بعد قرضوں میں 800 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، ... مزید
-
الطاف حسین کو پاسپورٹ بنوانے سے قبل اپنا قومی شناختی کارڈ برائے اوور سیز پاکستانی بنانا ہوگا،وزارت داخلہ۔۔۔۔ الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نہیں، ... مزید
-
مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ مولانا سمیع الحق،امید ہے طالبان جنگ بندی میں توسیع کردیں گے‘ رکن طالبان کمیٹی،طالبان سے شہبازتاثیر،حیدرگیلانی،پروفیسر اجمل کی رہائی پر بات کی ہے، پروفیسر ... مزید
-
ایوان صدر چھوڑنے کے بعد پہلی بار،آصف زرداری آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ملکر کام کرنے اور طالبان سے مذاکرات پر بات ہونے کا امکان
-
حکومت کی منظوری سے خیبر پختونخوا پولیس فورس میں ایس ایس جی کی ضرار کمپنی اور امریکی میرین کی طرز پر 150 جانبازوں پر مشتمل جلد برق رفتار دستہ قائم کیا جائیگا،آئی جی کے پی کے
-
پاکستان اورچین 21690میگاواٹ بجلی پیداواراورانفراسٹرکچرمنصوبوں کی تیزرفتارتعمیرپررضامند،رضامندی کااظہارپاک چین اقتصادی ریڈورکے انرجی ورکنگ پلاننگ گروپ کے پہلے اجلاس میں کیاگیا
-
پاکستان اورسعودی عرب معاشی تعاون کے نئے دورکاآغازکررہے ہیں ،خرم دستگیرخان،سعودی عرب پاکستان میں توانائی ،زراعت اورانفراسٹرکچرکے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے،وزیرتجارت کی سعودی ولی عہدسے ملاقات ... مزید
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کو ملٹری اعزازات دیئے
-
وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کر دیا،پرویز سعید کو ایم ڈی ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لگانے کی بھی منظوری دیدی
-
صدر ممنون حسین سے جنوبی کوریا کے وزیراعظم کی ملاقات، دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال، صدر کی کوریائی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی کے معاملہ پر دائر درخواست سماعت کیلئے منظور ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے،بطور ایڈیشنل جج تقرری اچھی روایت ہے مگر جج اسی روز شمار ہو گا جب اس کی ... مزید
-
لاپتہ کارکنوں کی بازیابی، ایم کیو ایم کا مرحلہ وار احتجاج کا اعلان، کل کراچی جبکہ جمعہ کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، وکلاء اور سول سوسائٹی سے مظاہروں میں شرکت کی اپیل،سادہ لباس میں اہلکار ... مزید
-
سینیٹ اجلاس ،پی ایم ڈی سی (ترمیمی) آرڈیننس 2014 ء میں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاجاً علامتی واک آؤٹ، اپوزیشن لیڈر رضا ربانی‘ اعتزاز احسن‘ فرحت الله بابر اور بابر اعوان کی ترمیمی ... مزید
-
قومی احتساب بیورو کی جانب سے کرپشن میں ملوث مجرمان کی حوصلہ شکنی کا عمل ایک مسلسل عمل ہے،پرویز رشید، ملک میں کرپشن میں ایک واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں ... مزید
-
سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت،وزارت دفاع سے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی گمشدگی میں ملوث آرمی افسران کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی تمام تر تفصیلات طلب،خضدار میں اجتماعی قبروں ... مزید
-
فیڈرل لاجز کے ذمہ واپڈا کے پونے دو کروڑ روپے واجب الادا ہیں ، بجلی اب کسی کو مفت فراہم نہیں کی جائے گی ،عابد شیر علی خان،90 فیصد سے زائد لائن لاسز والے فیڈر کو منقطع کیا جائیگا، بجلی آرڈیننس چوری کا ... مزید
-
سندھ اسمبلی میں ماورائے عدالت قتل سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی تحریک التواء کوقائم مقام اسپیکر نے خلاف ضابطہ قراردیے دیا ، ایم کیو ایم کے اراکین کی ایوان میں کھڑے ہوکر نعرے بازی، احتجاج کیا،متحدہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.