عمر اکمل کی رسم حنا دس بجے کے بعد تک جاری رکھنے پر مقدمہ درج ہوگا

بدھ 16 اپریل 2014 06:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)کرکٹر عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب رات دس بجے کے بعد بھی جاری رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور پولیس بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاوٴس پہنچ گئی اور شرکا ء کو بتایا کہ انھوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس پر مقدمہ درج ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ عمراکمل کی رسم حناکی تقریب10بجے کے بعد جاری رکھنے پرمقدمہ درج کیاجائیگا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ عمراکمل کی رسم حنامیں ون ڈش کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے، جسکا مقدمہ علیحدہ درج ہوگا.