شہبازشریف پرویزمشرف کوبیرون ملک بھیجنے میں راضی ہیں ،شیخ رشید،وزارت داخلہ رکاوٹ ہے ،پرویزمشرف خفیہ ڈیل نہیں کریگا،آئندہ ماہ حکومت کیلئے اہم ہیں ،نوازحکومت گھربھی جاسکتی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 اپریل 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کوبیرون ملک بھیجنے میں شہبازشریف رضامندہیں ،وزارت داخلہ رکاوٹ ہے ،سابق صدرحکومت کے ساتھ معافی نہ یاخفیہ معاہدہ نہیں کریگا،آئندہ ماہ حکومت کیلئے چیلنج ہیں ،حکومت کی واہ ،واہ یاگھرچلی جائے گی ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف پرفردجرم عائدہوچکی ہے ،حکومت کومشرف کیس کے بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دینی چاہئے ،مشرف پرفردجرم عائدہوچکی ہے 72سالہ بوڑھاشخص حکومت کیلئے کوئی خطرہ پیدانہیں کرسکتا،بلکہ وزراء خودحکومت کیلئے مشکلات پیداکررہے ہیں ،وفاقی وزراء وزیراعظم کی زبان بول رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ حکومت کیلئے بہت اہم ہیں ،حکومت کوٹکراوٴکے بجائے امن کی پالیسی پرگامزن ہوناپڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے جاتی امراسروے عوام کانہیں ہے ،جس طرح حکومت نے یوتھ فیسٹیول میں عوام کوبے وقوف بنایاہے اسی طرح گیلپ سروے میں بھی گمراہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشیداورعمران خان کی میڈیاپرپرانی ویڈیوچل سکتی ہے توحکمرانوں کے معجزے بھی قوم کودکھانے چاہئیں ۔

نوازشریف حکومت کوسعودی حکومت نے 1.5ڈیڑھ ارب ڈالرتحفے میں دیئے ہیں جن کافائدہ غریب عوام کونہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی اورن لیگ ایک ہیں اربوں کے سکینڈل بنانے والوں کااحتساب نہیں ہوگا۔حکومت احتساب کرنے کے بجائے اپنے من پسندچیہتوں کونوازرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بھی قیدیوں کی رہائی پرسوال اٹھاناشروع کردیئے ہیں ۔حکومت عوام کوامن کے بجائے خودکش پالیسیوں سے ماررہی ہے ،نوازحکومت نے پنجاب کے بل بوتے پرحکمرانی لی ہے ،حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :