مقبوضہ کشمیر‘ فوج اور مجاہدین کے درمیان طویل جھڑپ ختم‘2 بھارتی فوجی واصل جہنم‘ 2 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ

بدھ 16 اپریل 2014 06:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں فوج اور مجاہدین کے درمیان دو دن تک جاری رہنے والی جھڑپ ختم‘ دو مجاہدین شہید‘ دو سکیورٹی اہلکار واصل جہنم جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے راہنماء پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد احمد نگر میں شروع ہونے والی جھڑپ 22 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران دو مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا جبکہ بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور شیلنگ سے دو مکانات زمیں بوس اور کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد تباہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :