پاک چین اقتصادی کوریڈور پر بھارت کے پیٹ میں مروڑ، آزاد کشمیر کے راستے اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر شدید تحفظات ہیں خاموش نہیں بیٹھ سکتے‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ

بدھ 16 اپریل 2014 06:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) بھارت نے پاک چین اقتصادی کوریڈور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں جن کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے چینی ہم منصب سے ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران پاک چین کوریڈور کا معاملہ اٹھایا گیا اور بھارت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے راستے اربوں ڈالر کے اس منصوبے پر بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک چین کیساتھ اپنے تعلقات کو اہم ترجیح دیتا ہے تاہم پڑوسی ملک کو ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔