یوکرین : روسی حامیوں کیخلاف آپریشن، 4 ہلاک

بدھ 16 اپریل 2014 06:36

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) یوکرین میں روسی حامیوں کی شامت آگئی، مشرقی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا گیا، کارروائی کے دوران 4 افراد ہلاک ہو گئے، ادھر مخالفین نے روس نواز صدارتی امیدوار پر پہلے آٹا پھینکا پھر سبز رنگ کا اسپرے کردیا۔

(جاری ہے)

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس کے حامیوں کی پرتشدد کارروائیوں نے یوکرینی عوام اور حکومت کو اشتعال دلا دیا، روس نواز صدارتی امیدوار میخائل ڈوبکن بھی زد میں آگئے، یوکرینی شہریوں نے صدارتی امیدوار پر پہلے آٹا پھینکا اور اس کے بعد سبز رنگ کا اسپرے کردیا، جس سے ان کے کپڑے اور چہرہ رنگ گیا۔

دوسری جانب مشرقی علاقوں میں روسی کے حامیوں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا، یوکرین کے قائم مقام صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کراماتورسک میں میں قائم ایئر فیلڈ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، جس پر روس کے حامیوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :