چین کی اندرونی معاملات میں مداخلت پربرطانیہ کی شدیدمذمت،برطانیہ چین کے سیاسی اورعدالتی سسٹم پرتنقیدفوراًبندکرے ،ترجمان دفترخارجہ

بدھ 16 اپریل 2014 06:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)چین نے اندرونی معاملات میں مداخلت پربرطانیہ کی شدیدمذمت کی ہے ،چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے برطانیہ پرالزام لگایاہے کہ اس نے رپورٹ جاری کرکے چین کے سیاسی سسٹم کے بارے میں غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں چین میں انسانی حقوق پرتنقیدکی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ چین کے اندرونی سیاسی اورعدالتی خودمختاری بارے انسانی حقوق کی ذیل میں الزامات فوری بندکرے۔انہوں نے روزانہ کی بنیادپربریفنگ میں کہاکہ انسانی حقوق کے معاملے پرگفتگواورمذاکرات کابرطانوی طریقہ مفیدنہیں ہوگااوریہ چین برطانیہ کے تعلقات مستحکم بنانے کیلئے بھی اچھانہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :