جرمن کمپنی نے یوکرائن کے لیے گیس کی فراہمی شروع کر دی

بدھ 16 اپریل 2014 06:37

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)جرمن یوٹیلیٹی کمپنی آر ڈبلیو ای نے یوکرائن کے لیے گیس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یوکرائن کے لیے گیس کی سپلائی کے اعتبار سے سب سے اہم ادارہ گیس پرون ہے تاہم موجودہ صورتحال میں یوکرائن کو روس سے گیس کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

آر ڈبلیو ای کے مطابق مغربی یورپ سے یوکرائن کوگیس کی فراہم وہ پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن کو پولینڈ کے راستے سالانہ بنیادوں پر دس بلین کیوبک میٹر گیس سپلائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :