بچوں میں نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

بدھ 16 اپریل 2014 06:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)بچوں کو رات دیر تک ٹیلی وژن نہ دیکھنے دیں کیونکہ نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے رات دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں، ان کو نیند میں کمی کی شکایت ہوسکتی ہے جو آگے چل کر کسی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیلائٹ چلڈرن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کے اثرات بچوں کی نیند کے ساتھ ان کے خوابوں پر بھی رونما ہوتے ہیں اور اس کا اثر ان کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :