اروند کیجریوال کیخلاف مخالفین کی مہم جاری، اترپردیش میں کارٹونز پر مبنی پوسٹرز آویزاں

بدھ 16 اپریل 2014 06:39

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)بھارتی سیاست میں سیاسی محاذ آرائی، سیاہی، مکے اور تھپڑ کے بعد اب اروند کیجریوال کو پوسٹرز کے ذریعے پریشان کرنے کی مہم شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

بھگت سنگھ کی فوج کا انقلابی سپاہی بوریا بستر اْٹھا کر گول ہورہا ہے، ریاست اْتر پردیش کے شہر ورناسی کی چورنگیوں اور چوراہوں پر اروند کیجریوال مخالفین کے نشانے پر ہیں۔اپنے قائد کے کارٹون دیکھ کر عام آدمی پارٹی کے کارکن پریشان بھی ہیں اور ناراض بھی، کارٹونز کے جواب میں اروند کیجریوال نے کہا کہ انہیں بھگوڑا کہنے والے پہلے اپنا حساب دیں، ایسے کارٹونز سے میری پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔