لیبیا: مسلح افراد نے اردن کے سفیر کو اغوا کر لیا

بدھ 16 اپریل 2014 06:39

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) نامعلوم مسلح افراد نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں تعینات اردن کے سفیر کو اغوا کر لیا۔ لیبیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید الاسود کے مطابق اردنی سفیر فواز العیطان پر حملہ کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور اس کارروائی میں دو کاریں استعمال کی گئیں۔

(جاری ہے)

اردن کی وزارت خارجہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال لیبیا سن 2011ء میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد بد امنی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :