مٹیاری،بھیل برادری کی بستی میں بم دھماکہ ، باپ دوبچوں سمیت چل بسا،لواحقین کا واقعہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

بدھ 16 اپریل 2014 06:30

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) مٹیاری بائی پاس پر بھیل برادری کی بستی میں بم دھماکہ کے نتیجے میں باپ دوبچوں سمیت چل بسا، لواحقین کا واقعہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ ودھرنا ، ورثاء کا کہنا ہے کہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور دھماکہ خیز مواد چھوڑ کر گیاتھا جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری بائی پاس پر بھیل برادری کی بستی میں اچانک زورداردھماکہ ہوگیاجس میں 25سالہ نتھو ان کے بیٹے 6سالہ وشنو اورمعصوم بیٹی لالی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،دھماکے کے بعدبستی میں چیخ وپکار مچ گیا اورخوف و ہراس پھیل گیا ،زوردار دھماکہ کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بھی جائے وقوعہ کامعائنہ کیا۔

ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے مقامی اسپتال لے جا یا گیا ۔ ورثاء نے واقعہ کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا ،ورثاء کا کہنا تھا کے باپ اپنے بچوں کے ساتھ سائیکل بنا رہا تھا کے اچانک دھماکے نے قیامت برپا کردی اس سلسلہ میں جب ایس ایس پی مٹیاری سے معلومات لی گئی تو انکا کہنا تھا کے دھماکہ کیمیکل سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :