کامران فیصل کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پمز نے جاری کر دی،موت کی وجہ خودکشی قرار

بدھ 16 اپریل 2014 06:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر و رینٹل پاور کیس کے سابق تفتیشی افسر کامران فیصل کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) نے جاری کر دی ہے جس میں میڈیکل بورڈ نے قرار دیا ہے کہ کامران فیصل کی موت کی وجہ خودکشی ہے،ان کے جسم تشدد یا مزاحمت وغیرہ کے نشانات نہیں پائے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خصو صی میڈیکل بورڈ فرانز ک ماہرین سمیت پانچ سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل تھا ،بورڈ کے چیئر مین پمز سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر تنویر خالق تھے ،بورڈ میں شامل ڈاکٹرز میں ڈاکٹر ذوالکفل اعوان ،ڈاکٹر اشوک کمار ،پروفیسر سعید شامل تھے ۔خصو صی میڈیکل بورڈ نے کامران فیصل کی پوسٹ مارٹم و فرانزک رپورٹ اور طبی تفصیلات کا جائزہ لیا ،ذرائع کے مطابق نظر ثانی شدہ میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ اور آئی جی اسلام آباد کو ارسال کردی گئی ہے ۔