چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ67 جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپ دیں گے

بدھ 16 اپریل 2014 06:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال ضلعی عدلیہ کے67 ججوں کو انکے زبردست کام، اخلاق، ساکھ، مقدمات کو زیادہ تعداد میں نمٹانے اور عدالتوں میں بہترین مینجمنٹ کی بنیاد پر انہیں لیپ ٹاپ دیں گے۔لیپ ٹاپس دینے کی تقریب آج مورخہ 16 اپریل کو 02:45 بجے سہ پہر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہو گی۔

لیپ ٹاپس حاصل کرنے والے ججوں میں7 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان، جن میں سیشن جج وہاڑی ، عابد حسین قریشی ،سیشن جج فیصل آباد ، محمد اظہر چوہدری ،سیشن جج گوجرانوالہ ، طارق افتخار احمد ،سیشن جج راولپنڈی ، عبدالستار ، سیشن جج سرگودھا چوہدری ہمایوں امتیاز ، سیشن جج ملتان، بہادر علی خان اورسیشن جج گجرات ، خالد نوید ڈار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

18 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں غلام عباس ، غلام مرتضی ، محمد جاوید الحسن چشتی ، امجد نذیر چوہدری ، انوار احمد قریشی ،منظر علی گل ،، محترمہ ماہ رخ عزیز ، بیدار بخت ، بخت فخر بہزاد ،، محمد عطاء ربانی ، مشتاق الہی ، عبد الرحیم ، وجاہت حسن ، سید علی عمران ، محمد نوید اقبال ، شازب سعید ، اسد علی اور محمد اصغر خان جبکہ07سینئر سول ججوں میں محمد اجمل خان ، خالد سعید وٹو ،افتخار احمد ، افتخار النبی ، عرفان احمد شیخ ، محمد شیر عباس اور محمد سعید رفیق شامل ہیں۔

علاوہ ازیں35 سول جج صاحبان کو بھی بہترین کارکردگی پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے جن میں سول جج محمد اعظم جاوید ، سید جہانگیر علی ، محترمہ راحیلہ عمر ، فیض حسین ، محمد معین کھوکھر ، صابر حسین ، مسعود اختر ، محمد یوسف حافظ ، احمد مجاہد شیردل چیمہ ، سید شہزاد مظفر ہمدانی ، مصباح النبی ، عامر ضیاء ،فرحان شکور ،شہباز احمد ، جاوید اقبال ، محمد قمر الزمان بھٹی ، محمد عاصم ، کاشف قیوم ، شہباز حسین ، آفتاب احمد رائے ، محمد اسحاق حاشر ، عثمان علی اعوان ، اسد حفیظ ، محمد اشرف ، خورشید احمد انجم ، محمد ضیاء الطارق ، فلک شیر جسرا ، عمران خورشید ، احمد اقبال ، رائے لیاقت علی کھرل ،اکلیم رضا ،شفیق عباس ، اظفر سلطان ابرار سید ، سیف اللہ سوہل اور منور حسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :