سکواش کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر پابندی ختم، ایسوسی ایشن کا پاکستان میں طویل عرصے بعد پچیس ہزار ڈالرز مالیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان

بدھ 16 اپریل 2014 06:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء )سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنظیم پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) نیغیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے اس کے ساتھ ہی ایسوسی ایشن نے پاکستان میں طویل عرصے بعد پچیس ہزار ڈالرز مالیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پابندی دو ہزار آٹھ میں عائد کی گئی تھی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل سکواش کی واپسی پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینیر نائب صدر ایئروائس مارشل سید رضی نواب کی کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے جنہوں نے اس سال جنوری میں اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمرزمان کے ہمراہ لندن میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی تھی۔ تین ماہ سیزائد طویل رابطے کے بعد پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے منگل کے روز پاکستان سکواش فیڈریشن کو پاکستان میں غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے پر عائد پابندی ختم کیے جانے اور پچیس ہزار ڈالرز مالیت کے سکواش ٹورنامنٹ کی پاکستان کو میزبانی دیے جانے کے بارے میں مطلع کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بڑے ٹورنامنٹس ہونے سے ملک میں سکواش کا کھیل پروان چڑھے گا،ایئروائس مارشل رضی نواب نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس فیصلے کو پاکستان اور خاص کر پاکستانی سکواش کے لیے خوش خبری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پی ایس اے نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بڑی مالیت کے مقابلے بھی نہیں مل رہے تھے۔

سکواش کی عالمی تنظیم نے پاکستان کو دس ہزار ڈالرز کے چار ٹورنامنٹس دیے تھے لیکن چونکہ صف اول کے غیرملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آتے تھے لہذا بڑا ٹورنامنٹ وہ پاکستان کو دینے کے لیے تیار نہیں تھی تاہم اب پاکستان سکواش فیڈریشن اس سال اکتوبر میں پچیس ہزار ڈالرز کا ٹورنامنٹ اسلام آباد میں منعقد کرے گی۔یاد رہے کہ نائن الیون کے واقعے نے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کو بری طرح متاثر کیا تھا لیکن دو ہزار نو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد رہی سہی تمام سرگرمیاں ختم ہوگئیں

متعلقہ عنوان :