ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پاکستان کو پھر سرخ جھنڈی دکھادی ،فوری طور پر ٹیمیں نہیں بھیجوا سکتے: اے سی سی کمیٹی،حالات ایسے نہیں کہ انٹرنیشنل ٹیمیں فی الفور پاکستان کا دورہ کر سکیں، اشرف الحق، اے سی سی لاہور میں ہونا بھی ایک کامیابی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلوں پر ایشین کرکٹ کونسل کا اتحاد برقرار ہے، نجم سیٹھی

بدھ 16 اپریل 2014 06:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء )لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ٹیمیں نہیں بھیجوا سکتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں اے سی سی ڈویلپمنٹ کمیٹی کی صدرات نجم سیٹھی نے کی۔ نیپال ، بنگلادیش ، سری لنکا بھارت ، ہانگ کانگ ، یو اے ای اور عمان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے نمائندے اور کمیٹی کے سی او او اشرف الحق کا کہنا تھا کہ حالات ایسے نہیں کہ انٹرنیشنل ٹیمیں فی الفور پاکستان کا دورہ کر سکیں۔ غیر ملکی ٹیموں کے لیے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کم کرنا ہونگے۔ پی سی بی کے صدر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اے سی سی لاہور میں ہونا بھی ایک کامیابی ہے۔ ا?ئی سی سی کے فیصلوں پر ایشین کرکٹ کونسل کا اتحاد برقرار ہے۔ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کپ میں چار ایسوسی ایٹ کی ٹیمیں ایشیا سے تھیں اور ورلڈ کپ 2015 میں بھی دو ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں ایشیا سے ہی ہونگیں۔