دبئی،آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی4ٹیموں کو انعامات کے چیک دے دئیے،جنوبی افریقہ کو 4لاکھ75ہزار،آسٹریلیا کو3لاکھ70ہزار،بھارت کو2لاکھ65 ہزار اور انگلینڈ کو1لاکھ60ہزار ڈالر ملے

بدھ 16 اپریل 2014 06:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی4ٹیموں کو انعامات کے چیک دے دئے،پاکستان کی ٹیم کو کچھ نہیں ملا،آئی سی سی کے چےئرمین نے گزشتہ روز ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو4لاکھ75ہزار ڈالر دوسرے نمبرپر آنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو3لاکھ 70ہزار ڈالر،تیسرے نمبرپر آنے والی بھارت کی ٹیم کو2لاکھ65ہزار ڈالر اور چوتھے نمبر پر آنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 1 لاکھ60ہزار ڈالر انعامات کے چیک دے دئیے ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر براجمان پاکستانی ٹیم کو کچھ بھی نہیں ملا،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کو5لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے۔