سپورٹس بورڈپنجا ب کی بروقت کوششوں سے پاکستان کا امیج دنیا میں مجروح ہونے سے بچ گیا،عالمی ریکارڈز بننے کے موقع پر گینز کے لئے گواہوں نے انسانی پرچم بنانے کی تصدیق کی،یہ ریکارڈ گینز کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے

بدھ 16 اپریل 2014 06:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔2014ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کی بروقت کوششوں سے پاکستان کا امیچ دنیا میں مجروح ہونے سے بچ گیا،بعض عناصر نے پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی کہ عالمی ریکارڈزکے موقع پر لاہور آنے والی ٹیم کو گینز تسلیم نہیں کرتی ، یہ بے بنیاد خبر منظر عام آنے کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب حرکت میں آ گیا ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے ساتھ پریس کانفرنس میں میڈیا کو اصل صورت حال سے آگاہ کیابعد ازاں فوری طور پر گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈسے رابطہ کیا جنہوں نے تحریری طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان میں بننے والے عالمی ریکارڈز میں ان کے کہنے پر گواہان موجود تھے، گینزکی تصدیق نے ناقدین کے منہ بند کردیئے، گنیز کا کہنا تھا کہ گواہان کی طرف سے موصول ریکارڈز کی روشنی میں ہم انسانی پرچم کے عالمی ریکارڈز کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ اس ریکارڈ کو اپنے سرکاری ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے پلیٹ فارم پررواں برس اب تک 33 ریکارڈز بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور پر امید ہیں کہ رواں برس پاکستانی نوجوان انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے فیز ٹو میں100عالمی ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈز کا مزید کہنا تھا کہ 32ریکارڈزکو رجسٹرڈ کرنے سے قبل ریکارڈز کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے، یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ان اعزازات کو بھی جلد اپنے ریکارڈز کا حصہ بنا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :