سعودی ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو 17اپریل سے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی بندش کا نوٹس دیدیا،پی آئی اے کے ترجمان نے سعودی ایوی ایشن سے نوٹس ملنے کی تردید کردی

جمعرات 17 اپریل 2014 06:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)سعودی ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو 17اپریل سے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی بندش کا نوٹس دیدیا ہے ،پی آئی اے کے ترجمان نے سعودی ایوی ایشن سے نوٹس ملنے کی تردید کی ہے ۔پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو 17اپریل کے بعد سعودی عرب کے تمام ائیر پورٹس پر پی آئی اے کی پروازیں روک دی جائیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو سعودی ایوی ایشن نے اس سلسلے میں حتمی وارننگ بھی جاری کی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واجبات میں پارکنگ اور ائیرپورٹ پر دی جانے والی دیگر سہولتوں کے چارجز بھی شامل ہیں جبکہ واجبات میں 2005کے 5لاکھ ریال کی ادائیگی بھی شامل ہے ۔اس سلسلے میں خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ہی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا کہ پی آئی اے سعودی ایوی ایشن کو اربوں روپے کا بزنس دے رہی ہے وہ پی آئی اے کی پروازیں بند نہیں کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ کاروبار میں لین دین کے معاملات چلتے رہتے ہیں تاہم سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پروازوں کی بندش کا نوٹس نہیں دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :