پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا،مجھ سے استعفیٰ طلب کیا گیا‘ عہدہ امانت ہے چھوڑنے کیلئے تیار ہوں‘ فیصل رضا عابدی،سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2014 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ یہ استعفیٰ فیصل رضا عابدی کی جانب سے مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے فیصل رضا عابدی سے فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کو متعدد بار پارٹی کی جانب سے نوٹس بھی جاری کئے جاچکے ہیں کہ وہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور اس علاوہ پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کو طلب بھی کر چکی ہے جب وہ پارٹی بار بار منع کرنے کے باوجود پالیسی کے خلاف بیان بازی سے باز نہیں آئے تو آخر میں پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد ان سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ادھرپیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ مجھ سے استعفیٰ طلب کیا گیا سینئر عہدہ امانت ہے چھوڑنے کیلئے تیار ہوں سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک نے ملاقات میں استعفیٰ مانگا ۔ راجہ پرویز اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے پیپلزپارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی پارٹی بتائے کہ اختیارات میں کیا خیانت کی ہے۔ عہدہ میرے پاس امانت ہے اسے واپس کرنے کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :