گجرات کے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی نئی ہرزہ سرائی،کسی کو خوش کرنے کیلئے مسلمانوں کی ٹوپی نہیں پہن سکتا،مودی

جمعرات 17 اپریل 2014 06:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے مسلمانوں کی ٹوپی نہیں پہن سکتا، وہ گجرات مسلم کش فسادات پر معافی مانگنے پر بھی انکاری ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق نر یندر مودی نے گجرات فسادات پر معافی مانگنے سے انکار کرد یا، کہتے ہ یں جب کچھ ک یا ہی نہ یں تو معذرت کس بات پر کروں۔

(جاری ہے)

ا یک اور سوال کے جواب م یں مودی بولے کہ اگر مجھ پر لگے الزامات ثابت ہوجاء یں تو مجھے تار یخی سزا دے کر مثال بناد یا جائے۔مودی کہتے ہ یں م یرے راج م یں مصالحت کی س یاست نہیں چلے گی، میں کسی کو خوش کرنے کیلئے مسلمانوں کی ٹوپی نہیں پہنوں گا، یہ میری ثقافت کے خلاف ہے اور مجھے ایسا کرنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی آمد بھارت میں سیکولر ازم کی موت بھی ثابت ہوسکتی ہے۔