روزانہ ورزش بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے،امریکی تحقیق

جمعرات 17 اپریل 2014 06:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء)روزانہ ورزش سے نہ صر ف انسان کی جلد جوان رہتی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہا سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی تحقیق کے مطابق ورزش کی عادت اپنانے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ، وہ افراد جوشروع سے ورزش کو معمول بناتے ہیں ہمیشہ جوان نظر آتے ہیں اور ایسے لوگ جو 40سال کی عمر سے یا اس کے بعد ورزش کرنا شروع کرتے ہیں وہ بھی جلد پرموجود جھریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے تو جلد کی اوپری سطح بڑھتی عمر کے اثرات یعنی جھریوں سے محفوظ رہتی ہے اور آپ ہمیشہ جوان نظرآسکتے ہیں۔