نجم سیٹھی کی صدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، قومی ٹیم کے کوچ اور دیگر عہدوں پر تقرریاں براہ راست نہیں اشتہار دیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 17 اپریل 2014 06:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ اور دیگر عہدوں پر تقرریاں براہ راست نہیں ہوں گی بلکہ ان عہدوں کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا۔ ْ میڈیا رپورٹس مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ اور دیگر عہدوں پر براہ راست تقرری نہیں کی جائے گی اور قومی ٹیم کے کوچ،بیٹنگ کوچ،فیلڈنگ کوچ،ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی ان عہدوں کے لیے امیدوار کا انتخاب کرے گی۔مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ الیکشن کے لیے احمد شہزاد فاروق کو پی سی بی کا الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :