پاکستان کی چار خواتین کھلاڑی آج انٹرنیشنل سکواش ایونٹ میں شرکت کرینگی ، ماریہ طور کینیڈا ، ریشا محبوب ، صائمہ شوکت اور مقدس اشرف انگلینڈ میں ایکشن میں نظر آئینگی

جمعرات 17 اپریل 2014 06:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2014ء )بین الاقوامی سکواش سرکٹ میں پاکستان کی چار خواتین کھلاڑی شرکت کرینگی جن کے مقابلے آج سے انگلینڈ میں شروع ہورہے ہیں ۔انگلینڈ میں آج جمعرات سے شروع ہونے والے کورٹ کیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمبر ایک اور عالمی نمبر 62ماریہ طور آج (جمعرات کو)مے فیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرینگی جہاں انہیں مین ڈرا میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دس ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والے اس ایونٹ میں وہ نمبر 7سیڈ ہیں اور پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی میکالا سے مقابلہ کرینگی ۔ دوسری جانب پاکستان کی ریشا محبوب ، صائمہ شوکت اور مقدس اشرف آج جمعرات کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے کورٹ کیئر اوپن سکواش میں شریک ہونگی انگلینڈ کے شہر کورلے میں دس ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں تینوں پاکستانی کھلاڑی کوالیفائی راؤنڈ کھیلے گی ورلڈ نمبر 174پاکستان کی مقدس اشرف کا مقابلہ انگلینڈ کی لارین بیلنز سے ، عالمی نمبر 199ریشا محبوب کا کول میسک سے اور ورلڈنمبر 204صائمہ شوکت کا مقابلہ لٹویا کی انیتا کیٹکویکا سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :