وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے طالبان کمیٹی کے رکن مولاناسمیع الحق کی ملاقات، ملاقات میں مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق کیاگیا، ملک مزید کسی بحرانی کیفیت کا متحمل نہیں ہوسکتا،مولانا سمیع الحق، تحریک طالبان پاکستان سے رابطے میں ہیں جلد ڈیڈ لاک ختم ہوجائیگا، مولانا یوسف شاہ ،مذاکراتی کمیٹیوں میں ملاقات جلد ہوگی،طالبان سے جنگ بندی کیلئے کہیں گے،پروفیسر ابراہیم
جمعہ 18 اپریل 2014 06:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے طالبان کمیٹی کے رکن مولاناسمیع الحق نے ملاقات کی جس میں مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق کیاگیاہے ۔چوہدری نثارنے کہاکہ حکومت مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کومولاناسمیع الحق نے چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی جس میں مذاکراتی عمل سے متعلق امورپربات چیت کی گئی ،دونوں رہنماوٴں نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پراتفاق کیا۔
چوہدری نثارنے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کودورکیاہے یہ کہنادرست نہیں کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرطالبان کوبعض معاملات پراعتراضات ہیں توبہت سے تحفظات ہمارے بھی ہیں ۔(جاری ہے)
تحفظات کے باوجودمذاکراتی عمل کوآگے بڑھایا۔اعتراضات مذاکرات کی میزپرہی دورہوسکتے ہیں ۔حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ ہے ۔
ادھرجمعیت علمائے اسلام (س) اور طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ ملک مزید کسی بحرانی کیفیت کا متحمل نہیں ہوسکتا،امن کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کردیا اور جلد بازی میں امن کوششوں کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے، حکومت فوری طور پر ہماری جدوجہد سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلئے حساس معاملے پر توجہ دے، مذاکرات کیلئے طرفین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مانتے ہیں حکومت کو بڑے مسائل کا سامنا ہے مگر شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات سے ہی امن قائم ہوگا، قوم کامیابی کیلئے دعاکرے جبکہ مولانا یوسف شاہ نے کہاہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے رابطے میں ہیں جلد ڈیڈ لاک ختم ہوجائیگا، ملک کا اولین مسئلہ قیام امن کا قیام ہے جومذاکرات کے ذریعے قائم کیا جاسکتاہے، آپریشن کی باتیں بے بنیا د ہیں۔ جمعرات کے روز طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے بعد کی صورتحال پر طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے گفتگو کے دورانکہا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں حلقوں کو صبروتحمل اور وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ مذاکرات میں اتار چڑھاؤ اور تاخیر اور تعطل ‘ ناراضگی ‘ گلے شکوے معمول کی بات ہے۔ قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ بات اطمینان کی ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔ کل کی صورتحال کے بعد ہم اپنی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔حکومت کوبھی فوری اور ترجیحی بنیادوں پرمذاکرات جیسے اہم ترین اور حساس ترین مسئلے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ ہماری مہینوں کی جدوجہد سبوتاژ نہ ہو۔ بے شک حکومت کو بڑے اہم مسائل کا سامنا ہے لیکن ان تمام مسائل کے لئے امن بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کو بے گناہ انسانوں اور شہریوں کے تحفظ پر اولین توجہ دینی چاہیے ‘ ہم مل کر حالیہ تعطل دور کرنے ، فائربندی میں توسیع اور طالبان کے بنیادی تجاویز پر توجہ دینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ مولاناسمیع الحق نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کی ان کوششوں کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ مذاکرات میں تعطل آجانے اور اس کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے موقف جاننے کیلئے اس سلسلے میں جب ”خبر رساں ادارے “ نے طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر و رکن مولانا یوسف شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ جلد گلے شکوؤں کو دور کردیا جائے اور اس سلسلے میں اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مولانایوسف شاہ نے کہاکہ طالبان قیادت سے رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ڈیڈلاک اور تعطل جلد ختم ہوجائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھے کیونکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قیام امن ہے اور وہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی قائم کیا جاسکتاہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس کی ترجیح مذاکرات ہیں اور وہ آپریشن نہیں چاہتی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ آپریشن کی باتیں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جاتے ہیں اور ہماری اول دن سے خواہش رہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہوں اسی سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں۔ جبکہ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا ، طالبان سے کہیں گے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا تاہم ملاقات جلد ہوگی جس میں جنگ بندی میں توسیع پر بات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹیاں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ملاقات میں حکومتی کمیٹی کو طالبان کی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے انہیں طالبان گروپوں کے مابین اختلافات کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ طالبان گروپوں کے مابین اب اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ، طالبان سے جلد رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 18 اپریل 2014 کی مزید خبریں
-
ڈومیسٹک ہاکی مقابلوں میں تیس سال کے پلیئرز پر عائد پابندی ختم
-
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ، ظفر اقبال اعوان نے صدارت کی ،اجلاس میں 2014-15ء کیلئے تقریباً 90لاکھ کے بجٹ کے ساتھ سپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دیدی گئی ، قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کی ... مزید
-
آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں مسلمان کرکٹرز کو نظر انداز کردیا گیا
-
تعلیم ملک کیلئے زندگی کا درجہ رکھتی ہے، جدید دنیا میں اعلیٰ تعلیم ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار کی حامل ہے،صدر ممنون حسین،ملک کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں جدید ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے سندھ اسمبلی کے اراکین سے ملاقات،عوام کے بنیادی مسائل کے فوری حل سمیت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے موٴثر قانون سازی کی ہدایت دی
-
مسلم لیگ ن کے وزراء اوروزیراعلیٰ شہبازشریف آصف علی زرداری سے معافی مانگیں ،جمشیددستی،زرداری کااحتساب کرنے کے بجائے بھائی بھائی بن گئے ہیں ،حکومت قوم کوبے وقوف بنارہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
قو می اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا ر اولپنڈ ی ڈویژن میں ریلوے کی 119 ایکڑ اراضی پرسرکاری اداروں اور قبضہ ما فیا کی سر گر میوں کا سخت نو ٹس ،ریلوے کی اراضی واگذار کرا نے کے لئے سخت اقدامات کر نے ... مزید
-
راولپنڈی ، نواز شریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، حسین نواز میا ں عباس شریف ، مریم صفدر وغیر ہ برادران کے خلا ف تین ریفر نسوں کی سما عت 8مئی تک ملتوی
-
چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سابق سیکرٹری پانی و بجلی ظفر محمود چیئرمین واپڈا تعینات
-
لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
-
حکومت نے ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا
-
بڑی تعداد میں قومی اداروں کے سربراہان کی جگہیں خالی ہیں حکومت ڈیڑھ سال بعد بھی موزوں افراد ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے،قومی اسمبلی کی صنعت و پیداوارکمیٹی کا اظہار تشویش، پانچ ملین روپے سے کم آمدن والی ... مزید
-
پی آئی اے کی مدینہ جانیوالی پرواز 12 ،کوئٹہ جانیوالی پرواز 9 گھنٹے تاخیر کا شکار، پرواز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ جہاز کی عدم موجودگی تھی، ترجمان پی آئی اے
-
آئی پی پیز کو دی گئی رقم کی آڈٹ رپورٹ آڈیٹر جنرل کی طرف سے مئی کے آخر میں آئے گی،سینٹ میں وقفہ سوالات
-
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کا عزم ، ملکی سلامتی کی صورتحال ، افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلاء اور جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ،قومی ... مزید
-
ڈی جی خان، تیز رفتار کوچ مسافروں پر چڑھ دوڑی، 15جاں بحق، 25زخمی ، مشتعل افراد نے ایک مسافر بس کو آگ لگا دی
-
انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ہدایت جاری ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
-
لاپتہ طیارے کی زیر آب تلاش کا مرحلہ ختم کرنے پر غور،بحر ہند میں ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش میں مصروف ’ربوٹک آب دوز‘ سے تلاش کا یہ مرحلہ ایک ہفتے کے اندر ختم ہو جائے گا،آسٹریلوی وزیراعظم، اگر ... مزید
-
یورپی پارلیمان نے ایک ایسے نئے ضابطے کی منظوری دے دی جس کے تحت5برسوں میں یونین کے رکن ملکوں میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال میں 80فیصد کمی کی جائے گی
-
اوسطا25منٹ تک استعمال ہونے وا لے پلاسٹک بیگ کوگل سڑ کر ختم ہو جانے میں پانچ سو سال تک کا بھی عرصہ لگ سکتا ہے‘رپورٹ،ہر سال سمندروں میں تقریباً 6.5 ملین ٹن پلاسٹک کا اضافہ ہو رہا ہے‘ماہرین
-
القاعدہ کے یمن میں سرگرم رہنما نے امریکا پر حملوں کی دھمکی دے دی ،یہ کوئی نئی خبر نہیں، امریکی محکمہ خا رجہ
-
آر کے دھوان بھارتی نیوی کے سربراہ مقرر، نیول چیف کا عہدہ 2 ماہ سے خالی پڑا ہوا تھا
-
افغانستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں اٹھارہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
امریکہ، غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری میں کمی،امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیے جانے والوں کی تعداد 2009 کے مقابلے میں کم ہو کر آدھی رہ گئی
-
ایران: پھانسی سے چند لمحے قبل معافی، بلال نامی مجرم کو 17 سالہ عبداللہ حسین زادہ کے قتل کے جرم میں سزائے موت دینے کے لیے پھانسی گھاٹ لایا گیا تو مقتول کی والدہ نے پہلے تو اسے ایک طمانچہ رسید کیا اور ... مزید
-
شام ، صحافیوں کے لئے دنیا بھر میں خطرناک ترین ملک ہے ، رپورٹ
-
پہلی سہ ماہی کا منافع 3.45بلین ڈالر ہو گیا،گوگل
-
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے طالبان کمیٹی کے رکن مولاناسمیع الحق کی ملاقات، ملاقات میں مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق کیاگیا، ملک مزید کسی بحرانی کیفیت کا متحمل نہیں ہوسکتا،مولانا سمیع ... مزید
-
الطاف حسین کی پاسپورٹ کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ، وزارت داخلہ کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا ،تسنیم اسلم،افغانستان سرحد کی مانیٹرنگ کرنا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں،نیٹو اور ایساف ... مزید
-
جب تک پی ٹی اے مکمل نہیں ہوتا 3G/4Gسپیکٹرم کی نیلامی نہ کی جائے، سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے قائمہ کمیٹی کافیصلہ برقرار رکھا،3Gسپیکڑم کی نیلامی پہلے اورکچھ عرصے بعد 4Gکی نیلامی ... مزید
-
چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت،ایڈوائس اور مشاورت اگر وزیراعظم نے ہی کرنی ہے تو نیب آرڈیننس کی سیکشن چھ کے تحت صدر مملکت کے آئینی کردار کو کہاں رکھیں گے؟ جسٹس ناصر الملک،یہ ... مزید
-
بھاشا ڈیم پاکستان کیلئے معاشی سنگ میل ثابت ہوگا:وزیراعظم ، یہ منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرے گا، گلگت بلتستان کی ترقی میں کردار ادا کرے گا،کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی طور ... مزید
-
حکومت کا آئی بی کو انتہائی جدید جاسوسی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ، اربوں روپے مختص، دنیا بھر سے جدید ترین آلات کے حصول کیلئے رابطے،جرمن کمپنی سے اہم آلات پاکستان پہنچ گئے، تنصیب کاکام شروع،ان آلات ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ طالبان کیساتھ مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیں،سینٹ میں اپوزیشن کا مطالبہ ، وضاحت کریں مذاکرات کہاں پہنچے ہیں ؟جن لوگوں کو جاری مذاکرات کے دوران رہا کیا گیا ہے اس کے پس پردہ محرکات ... مزید
-
متحدہ قومی مومنٹ کا وفاقی حکومت سے تحفظ پاکستان قانون کو واپس لینے کا مطالبہ ، طالبان سے مذکرات کئے جارہے ہیں،متحدہ کے کارکنوں قانون کی آڑ میں نظر بند کیا جارہا ہے،سادہ لباس کے سرپرستوں کو جانتے ... مزید
-
توانائی کے شعبے میں قرضوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ،واجب الادا گردشی قرضے ایک بار پھر 286ارب روپے تک پہنچ گئے
-
سینٹ میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اتحادیوں کو اعتماد میں لئے بغیر سابق صدر کی میاں نواز شریف سے ملاقات پر شدید تنقید،سندھ کے کچھ معاملات پر بات کیلئے ملاقات ... مزید
-
زرداری نواز شریف ملا قات میثاق جمہو ریت معاہدے کا فا لو اپ ہے، سیا ستدانوں کے درمیان ملا قا تیں جا ری رہنی چا ہئیں،خو رشید احمد شاہ،حکو مت طالبان سے مذکرات کر رہی ہے تو کرے، اگر اس کے بعد بھی حا لات ... مزید
-
سینیٹ میں مجھے انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کو کیا انصاف ملے گا،فیصل رضا عابدی سینٹ کی رکنیت سے مستعفی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بارے میں ایک رپورٹ سینٹ کے حوالہ کردی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ ... مزید
-
خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز کی بندش کے معاملے پر انجینئر امیر مقام کی پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی سے ملاقات،معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروانے پر اتفاق ،پیسکو اوور بلنگ سے اجتناب ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات خصوصاًعلاقائی سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
یکم مئی کوورلڈبینک میں پاکستان ڈے ہوگا،فوج کوکہیں بھیجاہے نہ بھیجیں گے ، اسحاق ڈار،کوئی پرائیویٹ طورپربھرتیاں کرکے لے جائے تواسے روکانہیں جاسکتا،تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سے متعلق فیصلہ بجٹ ... مزید
-
ظالمان کے تیورامن والے ہیں ، نہ ہی وہ امن چاہتے ہیں،سینیٹررحمان ملک، وہ صرف شمالی وجنوبی وزیرستان میں موسم کے اچھاہونے کاانتظارکررہے تھے اوراس دوران ہرچیزکوقبول کرنے کاکہہ کرقوم کوجھانسادیتے ... مزید
-
پاکستان دفاعی مصنوعات کم قیمت اوراچھی کوالٹی کی ہیں ،ملائیشین آرمی چیف،ملائیشیااورپاکستان کے مابین فوجی تربیت میں اضافہ ہوناچاہئے ،پاک فوج کاتجربہ اس سلسلے میں قابل تعریف ہے ،جنرل ذواکفل محمدزن ... مزید
-
اسلام آباد،اوگراکی ایس این جی پی ایل کوسائبرلاکنگ میٹر سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت،گیس چوری کیسوں سے نمٹنے کیلئے کمپنیاں اوگراکے طریقہ کارپرسختی سے عمل کریں ،اوگرااتھارٹی
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا پرنٹنگ کارپوریشن ،آئی پی او اور نیشنل کالج آف آرٹس میں طویل عرصہ سے سربراہوں اور گورننگ باڈیز کی عدم تشکیل پر تشویش کا اظہار، فوری بورڈ کی تشکیل ... مزید
-
سول سروس اکیڈمی لاہور میں چالیس لاکھ کی کرپشن کرنے والا کینسر سے وفات پا چکا ہے ، رقم وصول نہیں کی جاسکتی ،پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف، کمیٹی نے لواحقین سے رقم کی وصولی کیلئے وزارت قانون و انصاف ... مزید
-
صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا
-
پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی کمپنیوں کا کھانا خریدنا لازمی قرار دیدیا گیا،حکومت کا پابندی ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کو خط
-
سپریم کورٹ میں عالمی عدالتی کانفرنس کا انعقاد آ ج ہو گا ، انتظامات مکمل، امریکہ‘ آسٹریلیا‘ انگلینڈ‘ بھارت‘ ترکی‘ ایران اور سری لنکا سمیت دنیا بھر سے 26 مندوبین کے وفود اسلا م آ با د پہنچ گئے ،چیف ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.