اسلام آباد،اوگراکی ایس این جی پی ایل کوسائبرلاکنگ میٹر سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت،گیس چوری کیسوں سے نمٹنے کیلئے کمپنیاں اوگراکے طریقہ کارپرسختی سے عمل کریں ،اوگرااتھارٹی

جمعہ 18 اپریل 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے صارفین کی تسلی اوراعتمادسازی کے لئے سوئی نادرن گیس پائپ لائن(ایس این جی پی ایل )کوہدایت کی ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی طرح سائبرلاکنگ میٹرسسٹم کااستعمال کرے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق اوگرانے ایس این جی پی ایل اورایس ایس جی سی دونوں کی میٹرورکشاپ کے تضادات سامنے آنے کے بعددونوں کوہدایت کی کہ گیس چوری کے کیسوں سے نمٹنے کیلیئے کمپنیاں اوگراکے طریقہ کارپرسختی سے عمل کریں ۔

ایس ایس جی سی کے کراچی اورایس این جی پی ایل لاہورکے الگ الگ دوروں کے دوران اوگرانے نشاندہی کی کہ اس سلسلے میں بہت زیادہ بہتری کی گنجائش ہے اوگراکے ترجمان نے کہاکہ اوگرانے کمپنیوں کومشتبہ میٹروں پراوگراکے سٹینڈرڈآپریٹنگ سسٹم پرسختی سے عملدرآمدکرنے پرزوردیااوگرانے دیکھاکہ ان دونوں کمپنیوں کی جانب سے اوگراکے سٹینڈرڈآپریٹنگ سسٹم پرعملدرآمدمیں بہت سی خامیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے کہاکہ کمپنیوں کوصنعتی کمرشل اورگھریلوصارفین کے مشتبہ میٹروں کوسٹینڈرڈآپریٹنگ سسٹم کے تحت حل کرنے کی ضرورت ہے ۔اتھارٹی نے کہاکہ ایس این جی پی ایل کوصنعتی اورسی این جی صارفین کی طرف سے قدرتی گیس کی چوری روکنے کیلئے سائبرلاکنگ سسٹم کوکنیومرمیٹراسٹیشن پرمتعارف کرانے کی ہدایت کی جوکہ ایس ایس جی سی پہلے ہی استعمال کررہی ہے ۔

اس سے کمپنی کوغیرقانونی کنزیومرمیٹرسسٹم کی مانیٹرنگ میں سہولت ملے گی ۔اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کوہدایت کی کہ مشتبہ میٹروں کی ٹیسٹنگ کے وقت شکایت کنندگان کی موجودگی ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ یقینی بنائی جائے ۔کمپنیوں کوبتایاگیاکہٹیسٹنگ کے وقت شکایت کنندہ کی عدم موجودگی اوگراقوانین کی خلاف ورزی تصورکی جائے گی ۔اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کومتنبہ کیاکہ اوگراوقتاًفوقتاًمیٹرورکشاپ کے معاملے پردورے کریگااوراس میں بہتری کونوٹ کیاجائیگااوراس سلسلے میں ہدایات جاری کی جائیں گی ۔اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں پرزوردیاکہ وہ جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائیں تاکہ میٹرسسٹم خراب نہ کیاجائے اورچوری کامعاملہ کنٹرول کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :