صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا

جمعہ 18 اپریل 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے چےئرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کیا ہے،چےئرمین پیمرا کو پہلے بھی برطرف کیا گیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا،اب دوبارہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد5روز قبل صدر کو ان کی برطرفی کی سمری بھیجی گئی،صدر نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے چوہدری رشید کو عہدے سے برطرف کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری رشید کی متعدد اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہیں۔