پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی کمپنیوں کا کھانا خریدنا لازمی قرار دیدیا گیا،حکومت کا پابندی ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کو خط

جمعہ 18 اپریل 2014 06:53

جدہ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی کمپنیوں کا کھانا خریدنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،پاکستانی حکومت نے پابندی ختم کرنے کیلئے سعودی عرب کو خط لکھ دیا ہے،سعودی عرب نے حج کے دوران سعودی کمپنیوں کا کھانا خریدنے کی پابندی لگا دی ہے اور عازمین حج کو سعودی کھانے کھانے پڑیں گے اور اس کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے سعودی حکام کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے لئے سعودی عرب کی مقررہ کمپنیوں سے کھانے کے حصول کی پابندی عائد نہ کی جائے ،پاکستانی ایک مخصوص ذائقے کا کھانا کھاتے ہیں،اس اقدام سے حاجیوں پر اضافی مالی بوجھ بھی پڑے گا،نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے تمام ممالک پر یہ پابندی عائد کی ہے اور 50کمپنیوں کی لسٹ بھی فراہم کردی گئی ہے،اس پابندی سے عازمین حج کو اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے اور کھانا سعودی ذائقے کے مطابق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :