القاعدہ کے یمن میں سرگرم رہنما نے امریکا پر حملوں کی دھمکی دے دی ،یہ کوئی نئی خبر نہیں، امریکی محکمہ خا رجہ

جمعہ 18 اپریل 2014 06:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)القاعدہ کے یمن میں سرگرم رہنما نے نئی وڈیو میں امریکا پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے لگتا ہے القاعدہ کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی آئی ہے15 منٹ دورانیے کی وڈیو کو ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے، وڈیو میں القاعدہ کے یمنی رہنما نصیر الوحیشی کے پیغام کے علاوہ نقاب پوش افراد کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے جو فروری میں صنعا کی ایک جیل سے اپنے فرار قیدیوں کے پہنچنے پر خوشی منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ وڈیو میں امریکا کے لیے کوئی نئی خبر نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ نصیر الوحیشی کو اب القاعدہ میں نمبر دو کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :