افغانستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں اٹھارہ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعہ 18 اپریل 2014 06:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران18طالبان کو ہلاک جبکہ سات کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے صوبہ بدخشاں،لوگر اور وردک میں مشترکہ آپریشنز کے دوران 18 طالبان کو ہلاک جبکہ سات کو زخمی کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :