قو می اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا ر اولپنڈ ی ڈویژن میں ریلوے کی 119 ایکڑ اراضی پرسرکاری اداروں اور قبضہ ما فیا کی سر گر میوں کا سخت نو ٹس ،ریلوے کی اراضی واگذار کرا نے کے لئے سخت اقدامات کر نے ہو نگے، سرکاری اداروں کے زیر تسلط اراضی کے متبادل اراضی یا ما رکیٹ ویلیوکے مطا بق قیمت وصول کی جائے گی، اداروں سے بات چیت بھی جاری ہے،منور خان کی میڈ یا سے با ت چیت

جمعہ 18 اپریل 2014 06:34

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ر اولپنڈ ی ڈویژن میں ریلوے کی 119 ایکڑ اراضی پرسرکاری اداروں اور قبضہ ما فیا کی سر گر میوں کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگذار کرا نے کے لئے سخت اقدامات کر نے ہو نگے سرکاری اداروں کے زیر تسلط اراضی کے متبادل اراضی یا ما رکیٹ ویلیوکے مطا بق قیمت وصول کی جائے گی اس ضمن میں اداروں سے بات چیت بھی جاری ہے جبکہ کچی آ بادیوں اور قبضہ مافیا کے خلا ف بھر پور طا قت کے ساتھ آ پر یشن کیا جا ئے گا ریلوے آ فس راولپنڈ ی میں اراضی مہم کے حوالہ سے ڈو یژ نل سپر یٹنڈ نٹ راولپنڈ ی ر یجن منور خان کی بر یفنگ کے بعد میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے رمیش لعل،ڈاکٹر نثار ا حمد جٹ سردار عرفان ڈوگر اور چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی اور اسکی بہتری کے لئے جو بھی اقدامات کر نے پڑ ے کئے جا ئیں گے ایک سوال کے جو اب میں ر میش لعل نے کہا کہ ملک میں جمہو ر یت ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پا لیسی کے تحت کام کیا جا ر ہا ہے پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں جہاں ریلوے اراضی واگذار کر انی ہو گی اس کے لئے نہ صرف سخت کاروائی کی جائے گی بلکہ قو می اسمبلی میں بھی آ واز اٹھا ئی جا ئے گی ڈو یژ نل سپر یٹنڈ نٹ راولپنڈ ی ر یجن منور خان نے میڈ یا کو بتا یا کہ قا ئمہ کمیٹی کی جا نب سے ہمیں اراضی واگذار کرانے کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے ریلوے پو لیس کی دستیاب نفری کے علاوہ اگر ضرورت پڑی تو پنجاب پو لیس کی مدد حا صل کی جا ئے گی انھوں نے بتا یا کہ اس وقت راولپنڈ ی ڈویژن میں ریلوے کی 119 ایکڑ اراضی پرسرکاری اداروں اور قبضہ ما فیا کا راج ہے جن میں سے 79کنال ریلوے اراضی پر سرکاری اداروں اور 40کنال پرقبضہ ما فیا نے پختہ تعمیرات کر ر کھی ہیں انھوں نے بتا یا کہ سپر یم کورٹ کے ازخو د نو ٹس کے بعد گذتہ دو سالو ں میں راولپنڈ ی ڈ ویژن میں48کنال اراضی واگذ ار کرائی گئی جو کہ اہم کا میا بی ہے تا ہم سپر یم کورٹ سمیت ما تحت عدا لتوں میں اراضی کے 185مقد مات زیر سما عت ہو نے کے با عث مشکلات کا سامنا ہے ذرا ذرا سی بات پر لو گ عدالتوں سے حکم امتنا عی حا صل کر لیتے ہیں اسی طر ح لینڈ ما فیا نے40 کیسوں میں حکم امتنا عی حا صل کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے قا نونی ماہر ین کی خدمات بھی حا صل کر ر کھی ہیں اور اس سلسلہ میں کو شش ہے کہ عدا لتوں میں موجو د ریلوے کے کیسوں کو جلد نمٹایا جا سکے

متعلقہ عنوان :