لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

جمعہ 18 اپریل 2014 06:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال بہتربنانے اور جرائم پرقابو پانے کیلئے کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرکا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تین بڑے شہروں میں جدیدترین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے،لاہورمیں ابتدائی طورپرایک ہزار800مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :