حکومت نے ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 18 اپریل 2014 06:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اپریل۔ 2014ء)حکومت نے ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریلوے پولیس کی تنخواہیں موٹر وے پولیس کے برابر کی جائیں گئی‘ ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کے لئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس بات کی اعتراف کیا تھا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں دیگر پولیس کے اداروں موٹر وے اور پنجاب پولیس سے کم ہیں اس لئے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گئی۔ ریلوے پولیس کی تنخواہیں مرحلہ وار بڑھائی جائیں گئیں اور چار برسوں میں25 فیصد اضافے سے سو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ آئندہ مالی سال یکم جولائی2014سے متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :