کولمبیا سے تعلق رکھنے والے نوبل ایوارڈ یافتہ مصنف گیبریئل گارسیا مارکیز انتقا ل کر گئے، ان کا ناول ’ تنہا ئی کے 100سال ‘ دنیا بھر میں بہت معروف ہے‘1967 میں اس ناول کی 30 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں‘اردوزبا ن میں بھی انکی تصانیف کا تر جمہ کیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:26

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) کولمبیا سے تعلق رکھنے والے نوبل ایوارڈ یافتہ مصنف گیبریئل گارسیا مارکیز 87 سال کی عمر میں انتقا ل کر گئے ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق گیبریئل مارکیز ہسپانوی زبان کے بہترین مصنفوں میں سے ایک تھے اور ان کا ناول ’ تنہا ئی کے ایک سو سال ‘ دنیا بھر میں بہت معروف ہے۔1967 میں اس ناول کی 30 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور مارکیز کو 1982 میں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا۔

مارکیزکچھ عرصے سے بیمار تھے اور انھوں نے حال میں اپنی عبوامی مصروفیات بہت کم کر دیں تھیں۔ان کے خاندان کی ترجمان فرنانڈا فاملیار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ گیبریئل گارسیا مارکیز انتقال کر گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیز کی بیوی اور بیٹوں نے مجھے یہ اطلاع دینے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے صدر نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر یوہان مینیوئل سانتوس نے تاریخ کا بہترین کولمبیائی شہری قرار دیا۔ان کی وفات کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ میکسیکو سٹی کے ایک ہسپتال میں پھیپھڑیوں کے انفیکشن کی وجہ سے داخل تھے۔انھیں گذشتہ ہفتے ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم ان کی عمر کی وجہ سے ان کی صحت کو نازک قرار دیا گیا تھا۔میکسیکو سٹی سے بی بی سی کے وِل گرانٹ کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال کا افسوس ان کے آبائی ملک کولمبیا میں تو کیا جائے گا تاہم میکسیکو کے عوام بھی غم زدہ ہوں گے کیونکہ گذشتہ 30 سال سے وہ وہیں مقیم تھے۔

گذشتہ سال مارکیز کے بھائی نے اعتراف کیا تھا کہ گیبریئل اپنی قوتِ حافظہ کھو رہے ہیں ان کے دیگر ناولوں میں ’لوّ اِن دی ٹائم آف کوریلا‘ اور ’کرونکل آف اے ڈیتھ فور ٹولڈ‘ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :