عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجروال پر مشتعل نوجوانوں کا پتھراؤ ،حملے میں محفوظ رہے

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:27

وارنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)بھارت کی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال پر تھپڑ رسید کئے جانے کے بعد بنارسی ہندو یونیورسٹی کیمپس کے دورے کے موقع پر درجنوں نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کیجروال گزشتہ روز اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں جب یونیورسٹی کے کیمپس میں پہنچے تو وہاں پر موجود مشتمل نوجوانوں نے انکے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔یہ نوجوان نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔اس دوران کچھ نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا تاہم فوری طور پر انہیں سکیورٹی حصار میں لیکر وہاں سے نکالاگیا ۔واضح رہے کہ کیجروال پر الیکشن مہم شروع کئے جانے کے بعد یہ تیسری بار حملہ کیا گیا ہے۔