ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 11نیپالی کوہ پیما گائیڈز ہلاک

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:27

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر جمعہ کی علی الصبح برفانی تودہ گرنے سے کم ازکم 11نیپالی کوہ پیما گائیڈز ہلاک ہو چکے ہیں ، یہ بات امدادی ٹیم کے ایک اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔ہلاک ہونیوالوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کوہ پیمائی کے سیزن کے آغاز سے قبل چوٹی پر کام کرنیوالے نیپالی باشندے ہیں ، یہ بات حکام نے بتائی ہے ۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی پر یہ بدترین حادثہ پیش آیا ہے ، سرکاری ہمالین ریسکیو ایسوسی ایشن کے لاکپا شرپا نے ایورسٹ کے بیس کیمپ سے ٹیلی فون کے ذریعے ا بتایا کہ میں نے 11لاشوں کو بیس کیمپ میں لاتے ہوئے دیکھا ہے ، ہمیں بتایا گیا ہے کہ مزید تین لاشیں متوقع ہیں ۔ نیپال کی کوہ پیمائی کی تنظیم کے صدر آنگ ٹیشرنگ شرپا نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے چار لاشیں پہلے ہی برآمد کرلی ہیں اور اب برف کے نیچے دبی ہوئی دو مزید لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

برفانی تودہ گرنے کا واقعہ علی الصبح پونے سات بجے پر خطرناک کھمبا آئس فال کو جانیوالے روٹ پر واقع ایک علاقے میں ، جو کہ ”پاپ کارن“فیلڈ کے نام سے مشہور ہے ، قریباً5800میٹر(19,000فٹ) طول البلد کی بلندی پر پیش آیا ۔شرپا نے کہا کہ کئی دوسرے کوہ پیماؤں کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ ان کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتا ۔وزارت صحت کے ایک اہلکار نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام کوہ پیما نیپالی نژاد تھے اور وہ مارہ رواں کے اواخر میں شروع ہونیوالے کوہ پیمائی کے بڑے سیزن کے آغاز سے چوٹی کو جانیوالا روٹ تیار کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔

اس اہلکار نے بتایا کہ اب تک ہمیں علم ہے کہ 14نیپالی کوہ پیما علاقے میں آ لات اور سامان لے جارہے تھے ۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے اس کی زد میں آئے ہیں ۔یو ایس کوہ پیما کمپنی کے ایک افسر نے سی این این کو بتایا کہ یہ برفانی تودہ اس وقت گرا جب گائیڈز کوہ پیماؤں کے لئے روٹ بنا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :