امریکی فوجیوں میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ، ایڈمرل ولیم میکرین

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:29

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء ) امریکی فوج میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی آپریشنز کمانڈر کے سربراہ ایڈمرل ولیم میکرین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں خصوصی آپریشنز فورسز کے درمیان خود کشی کے رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خوفزدہ ہوں ہم خود کشی کے اس رحجان کو روکنے میں ناکام نہ ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ہماری فو کے خصوصی دستے گزشتہ بارہ تیرہ سال سے انتہائی مشکل محاذوں پر لڑ رہے ہیں اور فوجیوں کے درمیان خود کشی کے رحجان کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کے لئے سخت محاذ پر لڑتے ہوئے حالات کی سختی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں ۔