مائیکروسافٹ نے50لاکھ سے زائد XBOX-One فروخت کردئیے

ہفتہ 19 اپریل 2014 07:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اپریل۔ 2014ء)مائیکروسافٹ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے نومبر میں اجراء کے بعد سے دل جوئی کرنیوالے 50لاکھ سے زائد XBOX-One فروخت کئے ہیں۔یہ خبر ویڈیو گیمز کے مسابقت کنندہ سونی کے یہ کہنے کے ایک روز بعد آئی ہے کہ اس نے وسط نومبر کے بعد سے دل جوئی کرنیوالے 70لاکھ سے زائد پلے سٹیشن 4فروخت کئے ہیں ۔سونی کی تعداد خریداروں کو کی جانیوالی فروخت کے حوالے سے ہے جبکہ مائیکروسافٹ کی تعداد تھوک فروشوں کو فروخت کے حوالے سے ہے ۔

XBOX-Oneکی فروخت مارکیٹ میں چھانے کے بعد اسی عرصے کے دوران مائیکروسافٹ کی قبل ازیں XBOX360 کی تعداد سے 60فیصد زیادہ تھی.

یہ بات مارکیٹنگ سٹرٹیجی اینڈ بزنس کے نائب صدر یوسف مہدی نے ان اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ بلاگ پر تحریر کی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں نئی گیم”ٹیٹن فال“ جس کے بارے میں مائیکروسافٹ کا اس بات پر انحصار ہے کہ اس سے نئے XBOXکی فروخت کو فروغ حاصل ہو گا ، مارچ میں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی گیم تھی ، یہ بات مہدی نے تجزیہ کار این ڈی پی گروپ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے جانیوالے اعداد وشمار کے حوالے سے بتائی ہے ۔

ٹیٹن فال جو مارچ میں منصئہ شہود پر آ ئی ، ایلیٹ فائٹر پائلٹوں اور بھاری بھرکم طور پر مسلح ٹیٹنز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے مستقبل کی گیلسکی پر مشتمل ہے ۔